گوتم بدھ نگر میں آئی جی آر ایس پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو حل کرنے اور سنجیدہ کارروائی کی غرض سے آج کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ مجیسٹرٹ سوہاس ایل وائی کی قیادت میں ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ ورکشاپ کے دوران تمام ضلع سطح کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران کو این آئی سی کے ماہرین کی طرف سے خصوصی تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں، جس کا مقصد حکومت کے IGRS پورٹل پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنانا تھا۔
اس موقع پر ضلع مجیسٹرٹ سہاس ایل وائی نے تمام ضلع سطح کے افسران اور محکمہ جاتی افسران کو واضح طور پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ عوام کی شکایات کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ کارروائی کو یقینی بنا رہے ہیں، ساتھ ہی IGRS پورٹل پر محکمانہ افسران کی طرف سے نمٹائی جانے والی شکایات کی جانچ خود وزیر اعلیٰ کی جانب سے کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اور ضلع سطح کے افسران حکومت کے اس پروگرام کو سنجیدگی سے لیں اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ آئی جی آر ایس پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو موقع پر ہی نمٹائیں اور شکایات کے ازالہ کے بعد شکایت کنندہ کو اس کی معلومات بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ موصول ہونے والی شکایت کے بارے میں مکمل طور پر مطمئن ہو سکیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام محکمانہ افسران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گے کہ کوئی بھی شکایت ڈیفالٹر کے زمرے میں نہ رہے، ایسی صورتحال میں متعلقہ افسر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ جس کا ذمہ دار خود افسر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نعرہ بازی
انہوں نے کہا کہ آئی جی آر ایس پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو تیزی سے نمٹائیں تاکہ عام لوگوں تک اس کا فائدہ پہنچ سکے اور اعتماد میں اضافہ ہو۔ ورکشاپ کے دوران پورٹل کو چلانے والے ضلع سطح کے افسران اور محکمہ جاتی افسران اور متعلقہ عملہ موجود تھا۔