ETV Bharat / city

Coronavirus in Noida: نوئیڈا میں تین دن میں کورونا کے 36 کیسز - news of noida

اتر پردیش کے لکھنؤ میں 55، نوئیڈا، گوتم بدھ نگر میں 55 اور غازی آباد میں 40 ایکٹیو کیسز ہیں۔

Coronavirus in Noida
Coronavirus in Noida
author img

By

Published : Dec 27, 2021, 3:53 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا وائرس کے 13 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 54 ہو گئی ہے۔ پورے اترپردیش میں اگر سب سے زیادہ خراب صورتحال ہوتی جا رہی ہے تو وہ نوئیڈا گوتم بدھ نگر کی ہے۔ ضلع میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 36 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

ہفتہ کی دیر رات، اتر پردیش کے محکمہ صحت نے کووڈ-19 کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کی معلومات کے مطابق، لکھنؤ میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے 5 نئے معاملے سامنے آئے اور گوتم بدھ نگر میں 13 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان دو اضلاع کے علاوہ ہفتہ کو غازی آباد میں بھی کورونا وائرس کے 9 نئے معاملے سامنے آئے۔ جھانسی میں ایک، سہارنپور میں ایک، متھرا میں 4، رائے بریلی میں ایک، للت پور میں ایک اور گورکھپور میں ایک کورونا وائرس کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تازہ ترین فہرست کے مطابق، ہفتہ کو اتر پردیش میں کورونا وائرس کے 38 نئے کیس درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Mega Medical Camp in Noida: نوئیڈا میں میگا میڈیکل کیمپ

اگر اتر پردیش کی بات کریں تو لکھنؤ میں اس وقت سب سے زیادہ 55 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسی تعداد میں نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں 55 اور غازی آباد میں 40 معاملے ایکٹیو ہیں۔ یہ اتر پردیش کے ٹاپ 3 اضلاع ہیں۔ جہاں کورونا وائرس کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔ ویسے اس وقت لکھنؤ میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ لیکن نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں جس طرح سے کورونا وائرس کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ اس طرح اگلے 24 گھنٹوں کے اندر گوتم بدھ نگر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں نمبر 1 پر آجائے گا۔ جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر میں جمعرات کو 11، جمعہ کو 12 اور ہفتہ کو 13 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.