ETV Bharat / city

چلتی کار میں آتشزدگی - moving car catches fire

ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں چلتی ہوئی کار میں آگ لگ گئی۔

چلتی کار میں آگ
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 11:32 PM IST

چلتی کار میں آگ حادثہ وانٹا۔ شلائی قومی شاہراہ پر بڑواس کے نزدیک پیش آیا۔

آگ لگنے سے کار میں بیٹھے افراد میں افرا تفری مچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے کار جل کر خاک ہوگئی۔ ہریانہ کے نمبر کی اس گاڑی میں دو نوجوان سوار تھے۔ کار میں آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس نے بتایاکہ کار وانٹا۔ شیلائی قومی شاہراہ پر گاؤں پنجوڈ کی جانب جارہی تھی۔ دونوں نوجوانوں نے دھواں اٹھتا دیکھ کر کار سے چھلانگ لگادی جس سے دونوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حادثے کے بعد سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔

موقع پر موجود لوگوں نے گاڑی کی آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن تب تک گاڑی جل کر خاک ہوچکی تھی۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.