ETV Bharat / city

UP Assembly Election 2022: یوپی میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ آج، تیاریاں مکمل

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار نے کہا آٹھ اسمبلی حلقوں بشمول نگینہ، دھام پور، بجنور، اسمولی، سنبھل، دیوبند، رامپور منہارن اور گنگوہ کو حساس حلقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جن اضلاع میں ووٹنگ ہونی ہے وہاں تمام شراب کی دوکانیں 5 بجے تک بند رہیں گی اور سرحدیں سیل کردی جائیں گی۔

Voting for the second phase of UP Assembly elections tomorrow
یوپی میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل، تیاریاں مکمل
author img

By

Published : Feb 13, 2022, 8:38 PM IST

Updated : Feb 14, 2022, 6:21 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 55 سیٹوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان کل صبح 7 تا شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

چیف الیکشن افسر اجے کمار شکلا نے اتوار کو کہا کہ ان تمام سیٹوں پر مجموعی طور سے 2.02 کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.05 کروڑ مرد اور 94 لاکھ خواتین 586 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے جن میں 69 خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات 12544 پولنگ سنٹرس کے 23404 پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سال 2017 میں ان سیٹوں پر مجموعی ووٹنگ کا اوسط فیصد 65.53 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وہیں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق) پرشانت کمار نے کہا آٹھ اسمبلی حلقوں بشموں نگینہ، دھام پور، بجنور، اسمولی، سنبھل، دیوبند، رامپور منہارن اور گنگوہ کو حساس حلقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Candidates in 2nd Phase of UP Polls: دوسرے مرحلے کی پولنگ میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات

اے ڈی جی نے بتایا کہ خواتین کے لئے 127 پنک بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں پر 42 خاتون انسپکٹر یا سب ۔انسپکٹر اور 488 کانسٹیبل اور ہیڈکانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں سنٹرل فورسز کی 733.44 کمپنیوں کو 12544 پولنگ بوتھ پر تعینات کیا گیا ہے۔

یو پی پولیس نے 6860 انسپکٹر اورسب انسپکٹر، 54670 کانسٹیبل و ہیڈکانسٹیبل کے ساتھ 18.01 کمپنی پی اے سی، 930 پی آر ڈی جوان اور 7746 چوکیداروں کو اس مرحلے میں تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جن اضلاع میں ووٹنگ ہونی ہے تمام شراب کی دوکانیں 5 بجے تک بند رہیں گی اور سرحدین سیل کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یوپی اسمبلی الیکشن سات مراحل میں انجام دیے جا رہے ہیں، آخری مرحلہ سات مارچ کو ہے اور نتائج کا اعلان دس مارچ کو کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 14, 2022, 6:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.