ETV Bharat / city

محسن رضا نے سنی وقف بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

سنی وقف بورڈ نے اترپردیش حکومت سے ملنے والی 5 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر ای ٹی وی بھارت نے یوپی کے وزیر مملکت اقلیتی بہبود محسن رضا سے بات کی۔

up-minister-mohsin-raza-welcomed-the-decision-of-the-sunni-waqf-board
محسن رضا نے سنی وقف بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 8:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:56 AM IST

پیر کو سنی سنٹرل وقف بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں ایودھیا کے روناہی میں حکومت کی جانب سے مسجد کی تعمیر کے لیے دی گئی پانچ ایکڑ اراضی کو قبول کرلیا گیا ہے۔

اس بارے میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت محسن رضا نے کہا کہ 'وہ بورڈ کے اس فیصلے پر سنی مرکزی وقف بورڈ کے تمام ممبران اور چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

محسن رضا نے سنی وقف بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

وزیر مملکت محسن رضا نے کہا کہ اس فیصلے سے اتحاد اور بھائی چارے کو تقویت ملی ہے اور ملک میں ہم آہنگی بہتر ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی یہ فیصلہ باہمی ہم آہنگی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور ایک طرف عظیم الشان مندر کا تیزی سے کام ہوگا، دوسری طرف ایک مسجد تعمیر ہوگی جس میں ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا نظارہ دیکھنے کو ملےگا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.