بتایا جاتا ہے کہ خیرآباد علاقے میں بنگلہ دیش سے آئے جماعت کے سات اراکین میں سب سے پہلے کورونا کی تشخیص کی گئی تھی ساتھ ہی اس کے ایک ساتھی کو بھی کورونا مثبت پایا گیا تھا، اور ضلع میں سب سے پہلے انہیں افراد کو کورونا مریض کے طور پر شناخت کیا گیا تھا، اس کے بعد ان کے رابطے میں آئے افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تو زیادہ تر افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔
اس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کو خیر آباد کے کوڈ ایل ون اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کے اہل خانہ کو قرنطین سنٹر منتقل کردیا گیا۔
کورونا سے متاثرہ مریض کی بیوی، بیٹا اور بیٹی کا نمونہ کے جی ایم یو میں ٹسٹ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ جہاں سے ان کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔ اس رپورٹ کے آنے کے بعد ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔
ایک ہی خاندان کے تین افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انتظامی عملہ انتہائی مستعد ہو گیاہے ساتھ ہی متاثرہ کورونا کے مریضوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی فہرست سازی کا کام شروع کردیا ہے۔