ریاست اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے بیلہر علاقے میں جمعہ کو ایک بے قابو کار کے نالے میں پلٹ جانے سے اس میں سوار تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بکھرا علاقے کے چریا میر باشندہ سنجے ترپاٹھی کا منڈن سدھاتھ نگر میں واقع دیوی پاٹن مندر میں ہونا تھا جس کے لیے کنبے کے کچھ افراد اور کچھ خاص رشتہ دار چار پہیہ گاڑیوں سے آج صبح نندور کے سانتھا شاہراہ سے نکلے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بیلہر تھانہ علاقے کے جھنڈیا پل کے نزدیک کار بے قابو ہوکر نالے میں پلٹ گئی۔ مقامی افراد کی مدد سے پولیس نے سبھی کو باہر نکالا اور سی ایچ سی مہنداول پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مہابیر(75) اور اشوک(40) کو مردہ قرار دے دیا جبکہ شدید طور سے زخمی وجے مشرا(35)راجیش سنگھ(40)اور اوم پرکاش تیواری(50) کو ضلع اسپتال کے لیے منتقل کردیا۔
ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے وجے کی حالت نازک بتاتے ہوئے ان کو میڈیکل کالج گورکھپور کے لیے ریفر کردیا۔ اہل خانہ کےمطابق میڈیکل کالج لے جاتے وقت راستے میں وجے نے بھی دم توڑ دیا۔