ETV Bharat / city

حکومت سیلاب متاثرین کو راحت پہنچائے: للو - لوگوں کے پاس کام نہیں ہے

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں پرکاغذی دکھاوا کرنے کے بجائے وزراء اور افسران زمینی سطح پر متاثرین کو راحت پہنچانے کا کام کریں۔

کانگریس کے صدر اجے کمار للو
کانگریس کے صدر اجے کمار للو
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 9:43 PM IST

للو نے ہفتہ کو اپنے اسمبلی حلقے میں پپرا گھاٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے کہا حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ راستے میں پانی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ کورونا وباء کے وجہ سے لوگوں کے پاس کام نہیں ہے۔ راحت کے نام پر حکومت عوام سے چھلاوہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

'باغی اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا'

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یومیہ کام مکمل طور سے بند ہو چکا ہے۔ مویشیوں کے چارے پر بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ لوگوں کے پاس راشن نہیں ہے۔ انتظامیہ سست ہے۔ متاثرہ گاؤں میں انتظامیہ وحکومت کا کوئی بھی عملہ نہیں پہنچا ہے۔ مقامی افراد سینے تک بھرے پانی میں آنے جانے کو مجبور ہیں۔ کئی جگہ ندی ہونے کی وجہ سے کشتیوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔

ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو اپنی ناکامیاں چھپانے اور دوسرے پر الزامات لگانا بند کرکے متاثرین کی مدد کے لئے آگےآنا چاہئے۔ حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ 'اڑن کھٹولے'کے سروے سے لوگوں کو راحت نہیں ملتی۔حکومت فورا راحت کا انتظام کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.