ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن اور مہنگائی کی وجہ سے قربانی کا نظم مزید متاثر ہو رہا ہے۔
دونوں وجوہات سے اس سال تقریبآ 50 فیصد قربانیاں کم ہونے کی امید ہے۔
حلانکہ امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر میں ہوئی اموات کی وجہ سے اس سال زیادہ قربانیاں ہوں گی ۔
لیکن مہنگائی سے بگڑے بجٹ نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ بڑے جانوروں پر قربانی کرانے والے ذمہ داران کے مطابق اب حصہ لینے والوں کی کمی میں کافی کمی پیش آ رہی ہے۔
لاک ڈاؤن کی مار سے پریشان افراد رواں برس قبل کے مقابلے آدھے ہی حصے لے رہا ہے۔
جانور مہنگے ہونے کی وجہ سے اس سال حصے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے قربانی کے حصے میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی حصےدار کم ہی ہیں۔
مزید پڑھیں: 'قربانی میں دکھاوا اللہ کو پسند نہیں ہے'
واضح ہو کہ قربانی مدارس کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔ اسلئے قربانیاں کم ہونے کی وجہ سے مدارس کی آمدنی کے متاثر ہونے کے بھی کافی امکانات ہیں۔
دوسری جانب چھوٹے جانور فروش بھی کافی پریشان ہیں۔