ETV Bharat / city

SP, BSP only betrayed Muslims, says Owaisi:ایس پی۔ بی ایس پی مسلمانوں کو خائف کر کے ووٹ لیتی ہیں:اویسی - URDU NEWS

خورشید کلب کے میدان پر پارٹی امیدواراکرم بیگ کی حمایت میں عوامی ریلی Owaisi campaign for party candidat سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے پیر کو کہا’ یہ وہ سوداگر ہیں جو گذشتہ 35۔40 سال سے اپنی جیبوں کو بھررہے ہیں۔

ایس پی۔ بی ایس پی مسلمانوں کو خائف کر کے ووٹ لیتی ہیں:اویسی

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 10:54 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen(اے آئی ایم آئی ایم)صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے گذشتہ 30سالوں سے مسلمانوں کو خائف کرتی رہی ہیں۔

خورشید کلب کے میدان پر پارٹی امیدوار اکرم بیگ کی حمایت میں عوامی ریلی Owaisi campaign for party candidatسے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے پیر کو کہا’ یہ وہ سوداگر ہیں جو گذشتہ 35۔40سال سے اپنی جیبوں کو بھر رہے ہیں۔

اپنا فائدہ لے کر آپ کے مستقبل کو برباد کررہے ہیں۔ ایس پی۔ بی ایس پی کو ووٹ دیا۔ جس کا نتیجہ نکلا مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر مارا گیا۔ آپ کے بچوں کو تعلیم نہیں ملی۔ روزگار نہیں ملا۔غربت ہمارا مقدر بن گئی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہا’ وزیر اعلی صرف گرمی کی بات کرتے ہیں سردی کی بات کرتے ہیں عجیب معاملہ ہے یہ کہتے ہیں مئی۔ جون میں برف نکال دونگا ارے کیا آپ موسم کے سائنس داں ہیں۔

انہوں نے کہا یوپی کے وزیر اعلی دعوی کرتے ہیں کہ مافیا بھاگ گیا۔کریمنل بھاگ گیا لیکن نہیں بتا سکے کہ عتیق احمد کی گاڑیوں پر گولی چلانے والے کون لوگ تھے۔ کس کے رشتہ دار تھے۔

اویسی نے کہا میری زبان غریب اور مسلمانوں کے لئے ہمیشہ چلے گی۔ یوپی میں آج کسان رات رات بھر جاگنے پر مجبور ہیں کہ کہیں اس کی فصل جانور نہ کھا لیں۔ یہاں تعلیم پر کوئی کام نہیں ہوا۔ اقلیت اور غریب طبقہ یہاں پریشان ہے۔

مزید پڑھیں:AIMIM Leader Asaduddin Owaisi on Muslim Issues: 'اسمبلی میں اپنی آواز کی گونج کے لئے کریں ووٹ'

مزید کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی سال 2014،2017اور2019 میں بی جے پی کو کیوں نہیں ہرا پائے۔ مجھے مودی۔ یوگی کا ڈر نہ دکھاؤ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔حجاب کا معاملہ میرا آپ کا ہے لیکن اس مسئلے پر ایس پی۔ بی ایس پی اپنا منھ تک نہیں کھول رہی ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.