ETV Bharat / city

بارہ بنکی: خاتون کو قتل کر کے گھر میں ہی دفن کرنے کا انکشاف - عورت کو قتل کرکے گھر میں ہی دفن کر دیا

گمشدگی کی رپورٹ کے بعد پولیس کی کارروائی کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ضلع بارہ بنکی میں ایک ریلوے ملازم نے برسوں سے ساتھ رہ رہی خاتون کو قتل کر کے اپنے ہی گھر میں دفن کر دیا۔

file pic
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 8:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک ریلوے ملازم نے برسوں سے ساتھ رہ رہی خاتون کا قتل کر کے اپنے ہی گھر میں اسے دفن کر دیا، اس بہیمانہ جرم کا انکشاف گمشدگی کی رپورٹ پر پولیس کی کارروائی کے دوران کیا گیا، فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ معاملہ بارہ بنکی کے حیدر گڑھ کوتوالی حلقے کے چوبیسی کا ہے۔

ایس پی اروند چترویدی

دراصل 7 مارچ کو بہرائچ ضلع کے نانپارہ تھانہ حلقے اسماعیل ٹانڈہ گاؤں کی سعیدہ بانو نے اپنی 36 برس کی بیٹی روبی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

روبی گزشتہ 10 برس سے چوبیسی ریلوے اسٹیشن پر ملازم سریندر مشرا عرف گڈو کے ساتھ رہ رہی تھی اور اس کی ایک 7 برس کی بیٹی بھی تھی۔

گمشدگی کی رپورٹ پر جب سریندر مشرا عرف گڈو سے پولیس نے تفتیش کی اور اس کے سرکاری گھر پر تحقیقات کرنے گئی تو اسے زمین میں تازہ پلاسٹر بنا نظر آیا تو پولیس کو شک ہوا اور سریندر پولیس کو مناسب وجہ نہیں بتایا، پولیس کی سختی کے بعد ملزم نے قبول کیا کہ اس نے روبی کو قتل کرکے دفن کر دیا ہے۔

پولیس نے اس کی نشان دہی پر فرش کی کھودائی کرا کر لاش برآمد کی اور ملزم کو جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.