ETV Bharat / city

Priyanka Gandhi: بی جے پی کی ترجیح عوام نہیں، اس کا اپنا مفاد ہے: پرینکا گاندھی - طبی سہولیت

اترپردیش کانگریس کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi نے ٹویٹ کر بی جے پی تنقید کی ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بی جے پی سرکار کو عوام کی فکر نہیں ہے اور عالیشان محل تیار کر رہی ہے۔

Priyanka Gandhi: BJP's priority is not the people, it has its own interest: Priyanka

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 2:30 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ترجیح عوام کے مفاد میں کام کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے لیے محل تیار کرنا ہے۔

گاندھی نے کانپور کے صحت کے خراب نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے اور لوگ طبی سہولیات کے لیے بھٹک رہے ہیں لیکن بی جے پی اپنے دفتر کو ایک عظیم الشان محل کی شکل میں تیار کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے، کانپور کے لوگوں کو کورونا کے دوران بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بی جے پی کی ترجیح دیکھئے، اپنا عظیم الشان دفتر تو تیار کر لیا ہے لیکن عوام کے لیے اسپتال کی ایک اینٹ تک نہیں رکھی۔ لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں:

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانپور ڈیٹ لائن سے خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس جگہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرکاش موریہ نے اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا، وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، جب کہ اس کے عین برابر میں بی جے پی کا چار منزلہ عظیم الشان دفتر مکمل ہو چکا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.