ETV Bharat / city

مظفرنگر کے فوٹوگرافرز نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا - آل انڈیا فوٹوگرافر فاؤنڈیشن

عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر اترپردیش کے مظفر نگر میں آل انڈیا فوٹوگرافر فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

مظفرنگر کے فوٹوگرافرز نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 8:20 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع آل انڈیا فوٹوگرافر فاؤنڈیشن کے ارکان کلکٹریٹ کے احاطہ میں جمع ہوئے اور مختلف مطالبات کو لیکر ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے حوالہ کیا۔

مظفرنگر کے فوٹوگرافرز نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا

دنیا بھر میں آج ورلڈ فوٹو گرافی ڈے منایا جا رہا ہے جس میں تصویر نگار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ عالمی یوم فوٹوگرافی بین الاقوامی سطح پر ہر سال 19 اگست کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد فوٹوگرافی کے فن کو ترقی دینا اور دنیا کے دلفریب و حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ وہیں ورلڈ فوٹو گرافی ڈے ان تمام فوٹو گرافرز کے لیے جو اپنے فن کا باقاعدہ آغاز کرنا چاہتے ہیں ان کےلیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جبکہ وہ اپنی کھینچی ہوئی تصویر کے ذریعہ اپنے فن کا مظاہرہ دنیا کے سامنے کرسکتے ہیں۔ فوٹو گرافر خصوصی لمحات کو تصویروں میں قید کرلیتا ہے اور انہیں ہمیشہ کےلیے یادگار بنادیتا ہے۔ فوٹو گرافر کی حوصلہ افزائی کےلیے یہ دن منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی یوم فوٹوگرافی: بارہ بنکی میں تقریب کا انعقاد

اس سلسلہ میں آج آل انڈیا فوٹوگرافر فاؤنڈیشن کے قومی صدر نریندر کشیپ کی کال پر مظفرنگر میں ضلع صدر اظہار انصاری نے اپنی ٹیم کے ساتھ اترپردیش کے وزیراعلی کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوٹو گرافی کو آرٹ کا درجہ دیا جانا چاہئے اور حکومت کی اسکیموں میں فوٹوگرافرز کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 60 برس کی عمر کے فوٹوگرافرس کو پنشن دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے فوٹوگرافرز کو قرض فراہم کرنے اور ایکسیڈینٹ میڈیکل اسکیم کا فائدہ بھی دینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.