ETV Bharat / city

سماجی تنظیمیں بھوکے افراد کو کھانا کھلانے میں سرگرم - اترپردیش حکومت

ایک طرف جہاں اترپردیش حکومت بھوکے افراد، مزدوروں اور ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کا دعوی کر رہی ہے تو دوسری طرف زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

banaras
banaras
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Mar 31, 2020, 10:56 AM IST

ایک طرف جہاں اترپردیش حکومت بھوکے افراد، مزدوروں اور ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کا دعوی کر رہی ہے تو دوسری طرف زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

سماجی تنظیمیں بھوکے افراد کو کھانا کھلانے میں سرگرم

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیشتر مزدور، بے گھر افراد اور ضرورت مندوں تک ہنوز حکومتی امداد نہیں پہنچی ہے لیکن سماجی تنظیمیں بھوکے افراد کو مسلسل کھانا کھلانے میں مصروف ہیں۔

بنارس کے آسی گھاٹ کے گرد و نواح میں 'اسی آن چھیتر' نامی تنظیم بھوکے، مزدوروں اور ضرورت مندوں کو کھانے کھلاتی ہے۔

سماجی کارکن رادھے جھا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ابتدا ہی سے یہ سماجی تنظیم بھوکے افراد کو کھانا کھلا رہی ہے اور ایک دن میں تقریبا چار سو افراد تک کھانا پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شام کے کھانے پر زیادہ توجہ ہے، اس کے علاوہ دوپہر میں بھی قلیل مقدار میں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک حکومت کی جانب سے جاری کردہ امداد کی کوئی بھی رقم نہیں پہنچی ہے۔

انہوں نے یہ بھی عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے آخری دن تک بھوکے افراد کو کھانا کھلانے کا کام کریں گے۔

واضح رہے کہ سماجی تنظیمیں بنارس کے بیشترعلاقوں میں بھوکے، مزدوروں اور مسافروں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہیں لیکن ابھی اس پیمانے تک ضرورت مندوں کی ضرورت پوری نہیں ہو پا رہی ہے جیسا ہونا چاہیے۔

Last Updated : Mar 31, 2020, 10:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.