ETV Bharat / city

ہاتھرس ریپ کیس پر رکن اسمبلی کا متنازع بیان - بلیا اترپردیش

بی جے پی کے بلیا سے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'والدین اپنی جوان بیٹی کو 'سانسکارک واتاورن' (تہذیبی ماحول) میں رہنے کا طریقہ سکھائیں۔'

surendra
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 3:41 AM IST

ریاست اترپردیش کے ہاتھرس سانحہ کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کے ایک بیان سے تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے سنیچر کو چاندپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'سنسکار (تہذیب) سے برا کام رک سکتا ہے، انتظامیہ اور تلوار سے نہیں۔'

ہاتھرس ریپ کیس پر رکن اسمبلی کا متنازع بیان

اترپردیش کانگریس کمیٹی نے دیر رات اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ 'بی جے پی اور آر ایس ایس کی ایسی خراب سوچ کی وجہ سے ہی اترپردیش بیٹیوں کے لیے سب سے غیرمحفوظ مقام بن گیا ہے۔ غلط سوچ رکھنے والوں کو تقویت دینے والے ایسے رہنماؤں کا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہئے۔ رکن اسمبلی کے اس بیان کی کانگریس نے سخت مذمت کی۔'

رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'والدین اپنی جوان بیٹی کو 'سانسکارک واتاورن' (تہذیبی ماحول) میں رہنے کا طریقہ سکھائیں۔ ہاتھرس میں جنسی زیادتی نہیں ہوئی تھی، اس کی تصدیق لیب اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہو گئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.