ETV Bharat / city

مایاوتی نے دلت استحصال معاملے میں کارروائی کا خیر مقدم کیا - وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) صدر مایاوتی نے اترپردیش کے اعظم گڑھ میں ایک دلت لڑکی کے استحصال کے معاملے میں کارروائی کرنے کےلئے ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے دیگر معاملوں میں بھی سخت قدم اٹھائے جانے چاہئے۔

Mayawati
مایاوتی
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:29 PM IST

محترمہ مایاوتی نے ہفتے کو یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ریاستی حکومت نے اعظم گڑھ میں ایک دلت لڑکی کے استحصال کے معاملے میں کارروائی کی ہے۔ریاستی حکومت نے دیر سے ہی صحیح لیکن صحیح سمت میں قدم اٹھایا ہے،یہ قدم قابل استقبال ہے۔

بی ایس پی رہنما نے کہا،’’خصوصاً ابھی حال ہی میں اعظم گڑھ میں دلت بیٹی کے ساتھ ہوئے استحصال کے معاملے میں کارروائی کے سلسلے میں یوپی کے وزیراعلی دیر آئے درست آئے،یہ اچھی بات ہے ،لیکن بہن بیٹیوں کے معاملے میں کارروائی آگے بھی فوراً اور وقت سے ہونی چاہئے تو یہ بہتر ہوگا۔

محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش میں چاہے اعظم گڑھ ،کانپور یا دیگر کسی بھی ضلع میں خصوصاً دلت بہن بیٹی کے ساتھ ہوئے استحصال کا معاملہ ہو یا پھر دیگرکسی بھی ذات اور مذہب کی بہن بیٹی کے ساتھ ہوئے استحصال کا معاملہ ہو،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے دلت استحصال کے معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،’’چاہے اس کے قصوروار کسی بھی مذہب ،ذات اور پارٹی کے بڑے سے بڑے لیڈر اور کتنے بھی اثر و رسوخ والے لوگ کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف فوراً اور سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ بی ایس پی کا یہ کہنا اور صلاح بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.