اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 3665 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 61 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں آج 478 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 7 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی عرب: آج سے عمرہ کی اجازت
لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 53639 جبکہ 47620 صحتیاب ہوئے اور 724 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں فعال کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 6043 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم سامنے آ رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ روز سے کورونا متاثرین مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے حالانکہ ابھی بھی لکھنؤ میں دیگر اضلاع کے مقابلے زیادہ مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔