ETV Bharat / city

Lakhimpur Violence: پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم کو خط - Lakhimpur Violence

پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط (Priyanka Gandhi Writes Letter to PM) میں کہا کہ ’’اگر آپ کے ارادے صاف ہیں تو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے ساتھ اسٹیج شیئر نہ کریں بلکہ انہیں برخاست کریں۔‘‘

پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم کے نام خط
پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم کے نام خط
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 12:51 PM IST

Updated : Nov 20, 2021, 1:28 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے مرکزی وزیر اجے مشرا کے ساتھ اسٹیج شیئر نہ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم ڈی جی پی کانفرنس کے لیے اس وقت لکھنؤ میں ہیں۔

واضح رہے کہ اجے مشرا کے بیٹے کو لکھیم پور کھیری میں تشدد کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنے خط میں، پرینکا گاندھی نے لکھا کہ ’’اگر آپ کے ارادے صاف ہیں تو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے ساتھ ڈائس کا اشتراک نہ کریں۔ انہیں برخواست کر دیں۔‘‘

خیال رہے کہ 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری کے ٹکونیا پولیس اسٹیشن حدود میں 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر اجے مشرا کے فرزند آشیش مشرا سمیت 13 ملزمین کو گرفتار کر لیا تھا۔ مشترا کو 9 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت جیل میں ہے۔ تمام 13 ملزمان عدالتی حراست میں ہیں۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو مہوبہ اور جھانسی کا دورہ کرنے کے بعد لکھنؤ پہنچے جہاں انہوں نے مقامی طور پر تیار کیے گئے جنگی ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ)، ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر سوٹ ایک پروگرام کے دوران راشٹرا رکھشا سمرپن پرو (Rashtra Raksha Samarpan Parv ) کو سونپ دیے۔

Last Updated : Nov 20, 2021, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.