اس موقعے پر افسران نے تاجروں کو جی ایس ٹی کے تعلق سے معلومات فراہم کی اور رٹرن بھرنے کے طریقے سمجھائے۔ مزید افسران نے جی ایس ٹی رٹرن بھرنے اور نئے جی ایس ٹی ضابطے کے تعلق سے بھی تاجروں کو معلومات دی۔
خیال رہے کہ یکم اپریل سے نئے جی ایس ٹی ضابطے باضابطہ طور سے نافذ ہوجائےگا، اس سے قبل تاجروں کو کوئی پریشانی نہ ہو انتظامیہ نے ایک پورٹل لانچ کیا ہے، جہاں تاجر اپنے رٹرن کی خوب مشق کرسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ انتظامیہ نے جی ایس ٹی رجسٹریشن کے لیے تاجروں سے مدد کی اپیل کی۔ اس کے لیے محکمہ جی ایس ٹی نے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے جس میں وہ بازاروں میں جاکر رجسٹریشن کے لیے تاجروں میں بیداری مہم چلارہی ہے۔