ETV Bharat / city

متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق - اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے ذریعہ بنائے گئے تین متنازعہ زرعی قوانین کی وجہ سے آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بھاری نقصان ہوگا۔

متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 11:04 PM IST

شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ آئندہ اترپردیش انتخابات میں سماج وادی پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میں حکومت تشکیل دے گی کیونکہ پارٹی کسانوں کی مکمل حمایت کررہی ہے اسی لیے انتخابات میں کسانوں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق

انہوں نے کہا کہ متنازعہ زرعی قوانین کا اثر اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کے 50 فیصد ووٹوں پر پڑے گا جب کہ سماج وادی پارٹی کو اس کا فائدہ ہوگا کیونکہ پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے، ملک کا آئین سب کے لیے برابر ہے'

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اترپردیش کے سنبھل سے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو تمام مذاہب و طبقات کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جس پارٹی کو عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے وہی جماعت کی شاندار جیت ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسی مخصوص مذہب پر توجہ مرکوز نہیں کرتی بلکہ ہمیں تمام مذاہب کے ماننے والوں کی حمایت حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.