ETV Bharat / city

بارہ بنکی: بیک وقت پانچ کورونا مریض کی تصدیق

بیرون ریاست سے لوٹے پانچ لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مقامی لوگ کافی پریشان ہیں۔ تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے دو مریض مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سےواپس لوٹے ہیں. جبکہ 3 مریض گجرات سے۔

بیک وقت پانچ کورونا مریض کی تصدیق
بیک وقت پانچ کورونا مریض کی تصدیق
author img

By

Published : May 11, 2020, 10:35 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بیک وقت پانچ کورونا مریض کی تشخیص کے بعد انتظامیہ اور مقامی لوگوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انتظامیہ نے ان تمام مریضوں کی کاروائی طے پروٹوکال کے مطابق مکمل کر دی ہے اور عوام سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے یہ پانچوں مریض بیرون ریاست سے واپس لوٹے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اپنے ٹویٹر ہینڈل اور واٹس ایپ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ ضلع میں کووڈ-19 کے پانچ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ان میں سے تین مریض حیدرگڑھ کوتوالی حلقے کے ہیں، جبکہ ایک صبیحہ اور ایک جہانگیرآباد تھانہ حلقے کا ہے۔

یہ تمام متاثرین اسی ماہ بیرون ریاست سے واپس لوٹے ہیں۔ ان میں سے دو مریض مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سےواپس لوٹے ہیں. جبکہ 3 مریض گجرات سے واپس آئے ہیں۔

قابل غور ہے کہ ان تمام مریضوں کے واپس آنے پر انہیں انتظامیہ نے انسٹیٹیوشنل قرنطینہ میں رکھا تھا۔ ان تمام افراد کا نمونہ میڈکل ٹیسٹ کے لئے 8 مئی کو بھیجا گیا تھا۔10 مئی کی دیر شام ان پانچ افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.