ETV Bharat / city

جونپور: سابق رکنِ اسمبلی حاجی افضال کی پہلی برسی منائی گئی - بے سہارا، ضرورت مند لوگوں کے لیے کھڑے رہتے

سماج وادی پارٹی کے مطابق حاجی افضال احمد غریبوں کے رہنما تھے جب بھی تھانہ، تحصیل اور کلکٹریٹ کی سطح پر کسی غریب کے حق اور حقوق کے لیے لڑائی لڑنی ہوتی تھی تو وہ سب سے آگے رہتے تھے۔

first anniversary of Haji afzal ahmad
سابق رکنِ اسمبلی حاجی افضال
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:55 PM IST

سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں بروز سنیچر شہر کے سابق رکنِ اسمبلی حاجی افضال احمد کی پہلی برسی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر لال بہادر یادو نے کہا کہ وہ ہماری پارٹی کے ایک سرشار لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اسپیکر کے طور پر ایک خاص شناخت رکھتے تھے۔ معاشرے کے تمام طبقات میں ان کی مضبوط گرفت تھی۔ وہ ہمیشہ غریب، بے سہارا، ضرورت مند لوگوں کے لیے کھڑے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی اور سماجی تنظیموں سے بھی وابستہ تھے۔ وہ کسی بھی سلگتے مسائل کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ اسی خوبی نے انہیں لوگوں میں مقبول بنا دیا تھا۔

سینیئر سماج وادی پارٹی رہنما ضلعی نائب صدر شکیل احمد نے کہا کہ حاجی افضال احمد غریبوں کے رہنما تھے جب بھی تھانہ، تحصیل اور کلکٹریٹ کی سطح پر کسی غریب کے حق اور حقوق کے لیے لڑائی لڑنی ہوتی تھی تو وہ سب سے آگے رہتے تھے۔

ریاستی سکریٹری پونم موریہ، سبھاسد ساجد علیم، سابق سبھاسد ارشاد منصوری، مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق خزانچی شکیل منصوری نے بھی اپنے خطاب میں سابق رکنِ اسمبلی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:''ہم کسانوں میں ہندو مسلمان نہیں کرتے''

اس موقع پر ارشد قریشی، رضوان حیدر راجہ، فیروز احمد پپو، امجد انصاری، حفیظ شاہ وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت حسام الدین شاہ نے کی شکیل منصوری نے موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.