ETV Bharat / city

کورونا وائرس: حجامت کا پیشہ بری طرح متاثر - بالوں کی حجامت

کورونا وائرس کے پھیلنے سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، وہیں حجامت کا پیشہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

during lockdown salon workers facing problems
کورونا وائرس: حجامت کا پیشہ بری طرح متاثر
author img

By

Published : May 15, 2020, 12:38 PM IST

مشروط اجازت کے ساتھ سیلون کو لاک ڈاؤن میں کھولنے کی اجازت تو دی گئی ہے لیکن اس سے انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا ہے کیوں کہ عوام میں کورونا وائرس کا خوف اس قدر ہے کہ وہ سیلون جانے سے بچ رہے ہیں۔ زیادہ تر بالوں کی حجامت کرانے والے افراد ہی سیلون کا رخ کر رہے ہیں۔ مزید حجاموں میں بھی کورونا وائرس کے تعلق سے ڈر ہے۔

ویڈیو

تقریباً 40 روز سے زیادہ وقفے سے سیلون کی دکانیں بند رہنے سے حجامت کے پیشے سے جڑے افراد فاقہ کشی کرنے پر مجبور تھے۔ بہر کیف اورینج اور گرین زون میں سیلون کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے لیے ہدایات بھی جاری گی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق واحد استعمال (سنگل یوز) چیزوں کا استعمال کرنا ہے جس کی وجہ سے ان کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے متعدد سیلون مالکان نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، ان سے زیادہ روپے وصول کرنا مناسب نہیں لگ رہا ہے۔'

مجبوری میں سیلون کی دکانیں تو کھول دیے ہیں لیکن حجام خوف میں رہ کر کام کر رہے ہیں کیوںکہ حجامت کے دوران انہیں چہرے کو چھونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

حجام برادری نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ انہیں بھی امداد فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.