ETV Bharat / city

عازمین حج کو ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 5:17 PM IST

کورونا وبا کے باعث امسال حج کا سفر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ سبھی عازمین کے پاسپورٹ اور پیسے واپس کرنے کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

Decision to return passports to Hajj pilgrims by post
عازمین حج کو ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا انفیکشن مزید بڑھتا ہی جارہا ہے، جس وجہ سے سعودی حکومت نے غیر ملکی عازمین حج کو بیت اللہ کے سفر پر آنے سے منع کر دیا ہے۔

بھارت سے بھی دو لاکھ کے قریب لوگ حج کے لئے جاتے تھے۔ سعودی حکومت کے حج منسوخی اعلان کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ سبھی عازمین حج کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔

اسی کڑی میں اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتا نے فون پر بات چیت کے دوران بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی سے ذاتی طور پر اور بذریعہ ڈاک دونوں طریقہ سے پاسپورٹ دیے جانے تھے لیکن اب کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ پاسپورٹ صرف ڈاک کے ذریعے ہی دیے جائیں گے۔

راہل گپتا نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے لہذا جو لوگ جہاں ہیں وہیں رہیں۔ ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ ان کے پاسپورٹ ان تک پہنچا دیں گے۔ اس کے لئے محکمہ ڈاک سے بات چیت ہو گئی ہے۔ جلد ہی پاسپورٹ ڈسپیچ کر دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش سے تقریبا 28 ہزار لوگوں نے حج 2020 کے لیے فارم بھرے تھے جبکہ گزشتہ سال 32 ہزار لوگ یو پی سے مقدس سفر پر گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.