ETV Bharat / city

یوپی میں کورونا کرفیو کی مدت میں توسیع

اترپردیش میں یوگی حکومت نے کورونا انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ویکینڈ لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے چھ مئی صبح سات بجے تک کر دیا ہے۔

cm of up
یوگی آدتیہ ناتھ
author img

By

Published : May 3, 2021, 1:58 PM IST

ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت نے کورونا انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کورونا کرفیو میں مزید دو دن کی توسیع کرتے ہوئے چھ مئی صبح سات بجے تک کر دیا ہے۔

اس سے قبل لاک ڈاؤن کی مدت منگل کی صبح سات بجے تک تھی۔ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہفتہ وار پابندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے، اس دوران ضروری خدمات بحال رہیں گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران بلدیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں جگہ جگہ سینیٹائیزیشن کا کام انجام دیں گی، حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں دو دن کی توسیع کی وجہ سے اب ریاست میں پنچایتی انتخابات میں کایابی حاصل کرنے والے امیدوار جشن منانے سے محروم رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بلا وجہ کسی کا بھی باہر نکلنا بند ہوگا۔ مطلوبہ علاقے کے لوگوں کو چھوٹ رہے گی اور آمدورفت بھی بحال رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.