ETV Bharat / city

کانگریس کے سینئر رہنما جتن پرساد بی جے پی میں شامل - نئے بھارت کی تعمیر

مسٹر پرساد نے انہیں بی جے پی میں شامل کرنے کے لیے مسٹر مودی، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

congress-senior-leader-jitin-prasada-joins-bjp

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 3:15 PM IST

Updated : Jun 9, 2021, 3:35 PM IST

نئی دہلی: اتر پردیش کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جتن پرساد نے بدھ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

ویڈیو
مرکزی وزیر پیوش گوئل اور پارٹی کے قومی میڈیا انچارج اور رکن پارلیمنٹ انل بلونی نے دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مسٹر پرساد کو رکنی کی رسید سونپی اور گلدستہ پیش کرکے انہیں پارٹی میں شامل کیا۔اس موقع پر مسٹر پرساد نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے کانگریس کے ساتھ تین نسلوں کے تعلقات کو ترک کرنے کا فیصلہ بہت ہی غوروفکر کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ "میری نظر میں صرف بی جے پی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے، باقی فرد پر مبنی یا علاقائی جماعتیں ہیں۔ یہ دہائی عالمی سطح پر بھارت کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک نئے بھارت کی تعمیر کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں۔ مجھے بھی تھوڑی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘انہوں نے بتایاکہ کانگریس میں رہنے سے یہ محسوس ہوا کہ اس پارٹی میں رہنے سے لوگوں کے مفادات کا تحفظ نہیں ہوسکتا ہے۔ اگر آپ لوگوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے ہیں تو پھر سیاست میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔مسٹر پرساد نے انہیں بی جے پی میں شامل کرنے کے لیے مسٹر مودی، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔یواین آئی

Last Updated : Jun 9, 2021, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.