کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو اب پورے اترپردیش کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔
پرینکا کو عام انتخابات 2019 سے قبل مشرقی یو پی کا انچارج بنایا گیا تھا، جبکہ جیوتی رادتیہ سندھیا کو مغربی یوپی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ سندھیا کے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس اعلی کمان نے پرینکا کو پورے یوپی کی ذمہ داری دے کر پارٹی کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتا کہ اترپردیش میں ہونے والے بائی الیکشن کے لیے ہر اسمبلی سیٹ پر کوآرڈینیٹر بنانے کا کام شروع کر دیں گی۔
واضح رہے کہ یو پی میں 12 سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، کیونکہ یہاں سے پارلیمان رکن بننے کی وجہ سے اسمبلی سیٹ خالی ہو گئی ہیں۔
ان سیٹوں پر ستمبر ماہ میں ہو انتخاب ہو سکتے ہیں۔
رامپور، جلال پور، علی گڑھ کی اگلاس، ہاتھرس، جائد پور، گنگوہ، مانک پور، پرتاپ گڑھ، لکھنؤ کینٹ، کانپور کی گوویند نگر، ٹنڈلا اور بہرائچ کی بلھا اسمبلی سیٹ خالی ہو گئی ہے۔
عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو بڑی امید تھی، لیکن نتیجے بہت ہی خراب آئے۔ اب یو پی میں 12 سیٹوں پر ہونے والے الیکشن پر پرینکا گاندھی سے پارٹی اور کارکنان پوری امید لگائے ہوئے ہیں۔