ملک کی تقریباً 10 ٹریڈ یونینز اور بینک ملازمین یونینز نے آج بھارت بند کی کال دی جس کی وجہ سے ہڑتال کا اثر بینکوں کے کام کاج، نقل و حمل اور ٹرین و بسیز خدمات سمیت دیگر سیکٹر پر منفی اثر دیکھنے کو ملا۔
ٹریڈ یونینز نے حکومت کی ملک مخالف اور عوام مخالف اقتصادی پالیسیوں، شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کے خلاف بھارت بند کی کال دی تھی۔ بائیں بازو اور 10 ٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل ہوئی۔
بہرائچ کی عوام نے بھی بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے اپنی زیادہ تر دکانوں کو بند رکھا۔ حالانکہ کچھ چھوٹے دکانداروں نے دکانیں کھلی رکھی تھی اس کے باوجود بند کا اثر صاف نظر آیا۔
یونین کے ضلع سیکرٹری پنکج کمار شریواستو نے مرکزی حکومت سے اپنی مختلف مطالبات کو لے کر مظاہرہ کیا- مظاہرین نے کہا کہ' وہ بھارت بند کی حمایت کرتے ہیں۔