ETV Bharat / city

بدایوں کیس: یوگی کا سخت کارروائی کرنے کا حکم

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع بدایوں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 6:53 PM IST

Updated : Jan 6, 2021, 7:02 PM IST

Badaun accident
بدایوں حادثہ

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو یہاں جاری اپنے بیان میں بریلی زون کے اے ڈی جی کو بھی حادثہ کے سلسلہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یو پی ایس ٹی ایف کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش میں تعاون پیش کرے۔
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے ضلع بدایوں میں اتوار کی رات ایک 50 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک مندر کے پجاری سمیت 3 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے جن میں سے پجاری کے علاوہ دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

وہیں دوسری جانب یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد کے مرادنگر شمشان گھاٹ پر پیش آئے واقعہ کی ایس آئی ٹی جانچ کا حکم دیا ہے۔ مرادنگر میں آخری رسوم کی ادائیگی کے دوران شمشان گھاٹ احاطے میں چھت اور دیوار منہدم ہوجانے سے 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 6, 2021, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.