ETV Bharat / city

اعظم خان آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل - اترپردیش سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طبیعت بہتر

کورونا وائرس سے متاثرہ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ آج انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ جانکاری میدانتا ہسپتال کے ڈائرکٹر راکیش کپور نے دی ہے۔

اعظم خان آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ
اعظم خان آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ
author img

By

Published : May 17, 2021, 8:58 PM IST

سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان کو سیتاپور جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا گیا تھا۔

میدانتا ہسپتال کے ڈائر کٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'اعظم خان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔ لہذا انہیں جنرل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ سیتا پور ڈسٹرکٹ جیل کے ڈپٹی جیلر اونکار پانڈے نے بتایا تھا کہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی 30 اپریل کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ دو مئی کو انتظامیہ نے اعظم خان کو بہتر علاج کے لیے لکھنو کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.