ETV Bharat / city

اعظم خان کے 73ویں یوم پیدائش کے موقع پر جانیں ان کے بارے میں - اعظم خان کی سیاست اتر پردیش میں منفرد

سماج وادی پارٹی کے بنیاد گزار و اتر پردیش کی سیاست میں منفرد مقام رکھنے والے اعظم خان کا 14 اگست کو 73واں یوم پیدائش ہے۔ وہ لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج ہیں۔ اس سے قبل وہ اتر پردیش کی سیتا پور جیل میں قید تھے۔

Azam Khan Birthday special
اعظم خان کے 73ویں یوم پیدائش
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 3:06 AM IST

اعظم خان اتر پردیش کے شہر رامپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ 14 اگست 1948 میں ان کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ سماج وادی پارٹی میں بنیاد گزار اراکین میں سے ہیں۔ رام پور اسمبلی حلقے سے سات بار ممبر اسمبلی جبکہ کی ایک بار راج سبھا کے رکن اور موجودہ وقت میں رامپور پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں و مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔

اعظم خان کے 73ویں یوم پیدائش

اس موقع پر ای ٹی وی کے نمائندے نے معروف کالم نویس و سابق اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر سید حیدر عباس سے خاص بات چیت کی جنہوں نے اعظم خان کے حوالے سے کئی مضامین تحریر کیے اور ان کی سیاسی زندگی کو قریب سے دیکھا ہے۔

حیدر عباس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اعظم خان کی سیاست اتر پردیش میں منفرد نوعیت کی ہوتی ہے۔ اعظم خان اتر پردیش میں اقلیتوں کی آواز ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کے مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ موجودہ وقت میں سیاسی سازش کے شکار ہیں جس کی وجہ سے ان پر متعدد بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے اور اسی کی وجہ سے وہ جیل کی قید و بند کی مشکلات میں ہیں۔ ان کی یونیورسٹی بھی سیاسی جماعتوں کی نظر میں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: فلموں کی اسکرپٹ پر توجہ دینے کی ضرورت: رضا مراد

اعظم خان سیاسی جلسوں یا ایوان میں اپنے خطاب کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اعظم خان اپنی تقریر کی وجہ سے سرخیوں میں رہے اور مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.