ETV Bharat / city

'عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اعظم خاں کو انصاف ملے گا'

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ نے رامپور میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اعظم خاں پر جو تکلیفیں اور دشواریاں آرہی ہیں وہ کچھ ہی دنوں میں حل ہوجائیں گی۔

عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اعظم خاں کو انصاف ملے گا
author img

By

Published : Sep 14, 2019, 4:09 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کارکنان سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں پر جو تکلیفیں اور دشواریاں پیش آرہی ہیں وہ تھوڑے دن کی ہی ہیں، اعظم خاں نے جس طریقہ سے پہلے ترقی کے کام کرائے ہیں وہ آگے مزید تیزی سے ان کاموں کو کرائیں گے۔

رامپور واقع ہم سفر ریزارٹ میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے پوری پارٹی اعظم خاں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اعظم خاں کو انصاف ملے گا

اکھلیش یادو نے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی اور ہمارے اوپر بھی برے وقت گزرے ہیں، لیکن ظلم زیادہ دیر پا نہیں ہوتا، سچائی کی ایک دن جیت ضرور ہوتی ہے۔

دوسری جانب انہوں نے ریاست کی یوگی حکومت کو بھی اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ اب آپ جیلوں کو بڑھائیے، ان کو بڑا کیجیے کیوں کہ ہم سب سماجوادی جیلوں میں جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جب جب جیلوں میں گئے ہیں تب تب ہماری سرکاریں بنی ہیں، اس لیے اگر آپ سماجوادی سرکار چاہتے ہیں تو ڈریں نہیں جیلوں میں جانے کے لیے تیار رہیں۔

اکھیلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ سماجوادی کی تو تاریخ رہی ہے کہ وہ عوام کی لڑائی لڑتے ہوئے اور اپنی جدوجہد کرتے ہوئے کئی مرتبہ جیل بھی گئے ہیں۔

Intro:سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے رامپور میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آعظم خاں پر جو تکلیفیں اور دشواریاں آ رہی ہیں وہ تھوڑے دن کی ہی ہیں۔ آعظم خاں نے جس طریقہ سے پہلے ترقی کے کام کرائے وہ آگے مزید تیزی سے ان کاموں کو کرائیں گے۔

Body:وی او
رامپور واقع ہم سفر ریزارٹ میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے پوری پارٹی آعظم خاں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اکھلیش یادو نے سابق وزیر آعلیٰ ملائم سنگھ یادو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی اور ہمارے اوپر بھی کافی برے وقت گزرے ہیں لیکن ظلم زیادہ دن باقی نہیں رہتا سچائی کی ایک دن جیت ضرور ہوتی ہے۔
وہیں انہوں نے ریاست کی یوگی حکومت کو بھی اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ اب آپ جیلوں کو بڑھائیے، ان کو بڑا کیجیئے کیوں کہ ہم سب سماجوادی جیلوں میں جانا چاہتے ہیں۔
اپنے کارکنان سے مخاطب ہوکر مسٹر یادو نے کہا کہ ہم جب جب جیلوں میں گئے ہیں تب تب ہماری سرکاریں بنی ہیں۔ اس لئے اگر آپ سماجوادی سرکار چاہتے ہیں تو ڈریں نہیں جیلوں میں جانے کے لئے تیار رہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجوادی کی تو تاریخ رہی ہے کہ وہ عوام کی لڑائی لڑتے ہوئے اور اپنی جدوجہد کرتے ہوئے کئی مرتبہ جیل بھی گئے ہیں۔
اس موقع پر ضلع بھر سے پارٹی کے بڑی تعداد کارکنان مرد و خواتین شامل رہیں۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Sep 30, 2019, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.