ETV Bharat / city

District Barabanki: نومنتخب اراکین اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد - مولنا خالد رشید فرنگی محلی سمیت دیگر کا خطاب

ضلع بارہ بنکی میں نومنتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرہنگی محلی نے کہا کہ دونوں مذاہب میں چند باتیں قدرے مشترک ہیں ۔غیاث الدین قدوائی اسے ہمیشہ لیکر چلتے تھے. ہمیں انہیں راستے پر چلنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبراسلام محمدﷺ نے کہا کہ تمام مخلوق ایک کنبہ کی طرح ہے، وہی ہندوازم بھی کہتا ہے کہ واسودیو کٹمبم، ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا۔Maulana Khalid Rasheed Farangi Mahli

استقبالیہ تقریب منعقد
استقبالیہ تقریب منعقد
author img

By

Published : Mar 31, 2022, 11:33 AM IST

مشہور عالم دین اور انڈین اسلامک سینٹر کے سربراہ مولانا خالد رشید فرہنگی محلی نے کہا ہے کہ اگر آپ باعزت زندگی اور جمہوری قدروں کو بنائے رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ مسلمان سچا مسلمان بن جائے،اور ہندو سچا ہندو بن جائے مولانا خالد رشید ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑیل محلے میں غیاث الدین قدوائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔Maulana Khalid Rasheed Farangi Mahli

ضلع بارہ بنکی سے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے کُل نو اراکین اسمبلی کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرہنگی محلی نے کہا کہ دونوں مذاہب میں چند باتیں قدرے مشترک ہیں ۔غیاث الدین قدوائی اسے ہمیشہ لیکر چلتے تھے. ہمیں انہیں راستے پر چلنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبراسلام محمدﷺ نے کہا کہ تمام مخلوق ایک کنبہ کی طرح ہے، وہی ہندوازم بھی کہتا ہے کہ واسودیو کٹمبم، ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا۔

استقبالیہ تقریب منعقد

استقبالیہ تقریب میں تمام مقررین نے مرحوم غیاث الدین قدوائی زندگی،ان کی شخصیت اور ان کے کار ہائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی، استقبالیہ تقریب سے رکن اسمبلی دھرمراج یادو،رامنگر کے رکن اسمبلی فرید محفوظ قدوائی، سابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں:Minister Satish Sharma Reached Barabanki: بارہ بنکی میں ریاستی وزیر مملکت ستیش شرما کا استقبال کیا گیا

پروگرام کی صدارت ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چئیرمین خالد مسعود نے کی،جبکہ نظامت کے فرائض فضل انعام مدنی نے انجام دیا. بہترین پروگرام کے انعقاد کے لئے تمام مقررین نے پروگرام کے کنوینر فراز قدوائی کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.