اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یو پی میں آج 476 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 14091 افراد کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 417 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نوئیڈا میں سب سے زیادہ 1057کیسز ہیں، آگرہ میں 1054، کانپور نگر میں 724، میرٹھ میں 666، غازی آباد میں 646، دارالحکومت لکھنؤ میں 638، جونپور میں 440، فیروزآباد میں 384، بلند شہر میں 351، مراد آباد میں 308، سہارنپور میں 296، وارانسی میں 286، علی گڑھ میں 282، بستی میں 263، رام پور میں 266، بارہ بنکی میں 233، امیٹھی میں 226کیسز اب تک سامنے آچکے ہیں ریاست میں اب تک 8، 610 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
آگرہ سے 859 غازی آباد سے 356 نوئیڈا سے 533 میرٹھ سے 415 کانپور سے 397 سہارنپور سے 246 وارانسی سے 201 دارالحکومت لکھنؤ سے 391 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی مریض صحتیاب ہوئے ہیں، وہیں ریاست بھر میں اب تک اس وائرس سے 417 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
آگرہ میں 66، میرٹھ میں 60، کانپور شہر میں 27، غازی آباد میں 22، علی گڑھ میں 19، فیروز آباد میں 19، مراد آباد میں 14، لکھنؤ میں نو اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔