اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 3,663 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 61 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں آج 428 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 12 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 54,521 جبکہ 49,410 صحتیاب ہوئے اور 754 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 5,553 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم نکل رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ روز سے کورونا متاثرین مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے حالانکہ ابھی بھی لکھنؤ میں دیگر اضلاع کے مقابلے زیادہ مثبت کیسز نکل رہے ہیں۔