بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دیر رات لکھنو کے 'کے جے ایم یو' سے آئی رپورٹ میں 24 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے تقریبا رات 11 بجے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد نئے کیسز کے صحیح ہونے کی تصدیق کی۔
حالانکہ جمعہ کے روز ضلع میں ایک بھی کورونا کا کیسز سامنے نہیں آئے تھے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی تھی۔
وہیں نئے کیسز کے سامنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت اب ان تمام افراد کی فہرست تیار کرنے میں جٹ گئی ہے جو کورونا مشتبہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں۔
اس سے قبل ضلع کے 'ایس این؛ کے ایمرجنسی وارڈ میں 100 بیڈ پر متشمل آئیسلوشن وارڈ میں کورونا کے مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے، اور نئے کورونا مثبت مریضوں کو 'ایس این' کے نئے آئیسلوشن وارڈ میں داخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے ایمرجنسی وارڈ کی صاف صفائی کا کام شروع کیا جائےگا۔
ضلع مجسٹریٹ پربھو نارائن سنگھ نے گزشتہ دیر رات تقریبا 11 بجے کورونا مثبت نئے مریضوں کی رپورٹ جاری کی، اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔
وہیں ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 196 تک پہنچ گئی، ان میں سے 73 افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔