ETV Bharat / city

مدن موہن مالویہ یونیورسٹی کے سابق طلبا کا کارنامہ - گوگل پلے اسٹور

مدن موہن مالویہ یونیورسٹی کورکھپور کے دو الومنائی نے ایک انٹرنیٹ ایپلی کیشن 'فلکس' تیار کیا ہے۔ اس ایپلیکیشن کو تیار کرنے والوں کا دعوی ہے کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعےانٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کی تلاش میں وقت کی بچت ہوگی۔

مدن موہن مالویہ یونیورسٹی کے دو الومنائی نے'فلکس'ایپ تیار کیا

author img

By

Published : May 8, 2020, 3:49 PM IST

مدن موہن مالویہ یونیورسٹی آف ٹکنالوجی (ایم ایم ایم ٹی یو) کے 2002 بیچ کے دو سابق طلباء ششانک سنگھ اور میانک مشرا نے ایک انٹرنیٹ ایپلی کیشن 'فلکس' تیار کیا ہے۔

'ایم ایم ایم ٹی یو' کے الومنائی نے'فلکس'ایپ تیار کیا

آپ کو بتا دیں کہ یہ ایپلی کیشن انٹرنیٹ پر دستیاب کسی بھی تفریحی ویڈیو کو تلاش کرنے اور دیکھنے میں مدد کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔

ششانک کے مطابق یہ ایپلی کیشن آن لائن انٹرٹینمنٹ ویڈیو ایپلکیشن گوگل کی طرح ہے، جس کی مدد سے آپ انٹرنیٹ پر دستیاب تمام انٹر ٹینمینٹ ویڈیوز تلاش کرسکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں۔

ان طلبہ کے ذریعہ تیار کردہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ دونوں طلباء نے 'فلکس' کے نام سے ایک کمپنی کا اندراج بھی کرایا ہے۔

ششانک سنگھ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہے جبکہ میانک اس کا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ہے۔

ایم ایم ایم ٹی یو کے ان سابق طلباء کے کارنامے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس این سنگھ، رجسٹرار، تعلقات عامہ کے افسر پروفیسر ابھیجیت مشرا نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

دونوں طلبہ نے امریکہ کی ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ایک اعلی عہدے پر کام کرتے ہوئےاس پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔

اس ایپلیکیشن کو تیار کرنے والے طلبہ کا دعوی ہے کہ اس سے انٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کی تلاش میں وقت کی بچت ہوگی۔ کسی بھی تفریحی ویڈیو کو آسانی سے ایپلی کیشن پر پایا اور دیکھا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.