ETV Bharat / city

Birth Anniversary of Wafa-ur-Rehman Jami: مجاہد آزادی وفاء الرحمن جامعی کے 107 ویں یوم پیدائش پر دعائیہ مجلس

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 7:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور کی تحصیل ٹانڈہ میں مجاہد آزادی وفاء الرحمن جامعی کے 107 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ٹانڈہ کے معروف مدرسہ جامعہ رحمانیہ میں علماء کرام نے مجاہد آزادی وفاء الرحمن جامعی کی خدمات کو یاد کیا۔ Birthday Anniversary of Wafa-ur-Rehman Jami

Birthday Anniversary of Wafa-ur-Rehman Jami
مجاہد آزادی وفاء الرحمن جامعی کے 107 ویں یوم پیدائش پرمنعقدہ تقریب

رامپور: مؤرخه 10 مارچ 2022 کو مجاہد آزادی وفاء الرحمٰن جامعی کے 107 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک پروگرام بعنوان 'کاشانہ وفاء' مسعود ضیاء مارگ ٹانڈہ میں منعقد ہوا۔

مجلس کی صدارت مدرسہ جامعہ رحمانیہ کے نائب مہتمم قاری ماجد اور نظامت مولانا بقاء الرحمٰن قاسمی نے کی۔ پرگرا م کا آغاز جامعہ رحمانیہ کے استاد قاری محمد ساجد کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ Birthday Anniversary of Wafa-ur-Rehman Jami

سعید الظفر رحمانی نے کہا کہ 'میرے والد کہتے تھے کہ میں نے اقتدار میں رہ کر ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا جس سے تمہیں سماج میں رہنے میں کوئی پریشانی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی سے انتقام مت لینا، صبر وتحمل اور عفوو در گزر سے کام لینا۔ وطن کے امن و امان اور قومی یکجہتی کو خطرے میں ڈال کر اگر کوئی عہده ملے تو اسے ہرگز قبول مت کرنا۔

مولانا بقاء الرحمٰن قاسمی نے کہا کہ 'ملک کی آزادی کے لیے اگلی صف میں رہ کر سخت جدوجہد کرنے والے سر زمین رامپور کے سپوت اور عظیم رہنماء مولانا محمد علی جوہر اور مولانا شوکت علی جوہر کے کار ہائے نمایاں سے پورا ملک بخوبی واقف ہے۔

علاوہ ازیں رامپور سے بعض اور بھی محبان وطن نے جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جن میں وفاء الرحمٰن جامعی کا نام سر فہرست ہے۔

جنہوں نے گاندھی جی، خان عبدالغفار خاں اور ابوالکلام آزاد جیسے صف اول کے عظیم رہنماؤں کے شانہ بشانہ رہ کر آزادی کی تحریک میں حصہ لیا۔ وفا صاحب کی شخصیت ان گنت اوصاف کی مالک تھی۔

انہوں نے اپنی زندگی کو ملک و قوم کے لیے وقف کر دیا تھا۔ وفا صاحب ایک چو تھائی صدی تک میونسپل بورڈ ٹانڈہ کے چئیرمین رہے، لیکن ایمانداری کا عالم یہ رہا کہ اپنی زندگی میں اپنے خستہ حال مکان کو پُختہ نہ بنوا سکے۔

وہ خود بھی ایمانداری کے اصولوں پر قائم رہے اور اپنی اولاد کو بھی ایمانداری کے اصولوں پر کاربند رہنے کی نصیحت کرتے رہے۔

اس موقع پر بنجارہ برادری کے صدر اشرف منیم جی، حافظ عمر، حافظ طفیل، ماسٹر لقمان صدر سن رائز انٹر کالج، جمیعت علماء رامپور کے صدر ڈاکٹر اسد الظفر رحمانی، نوید الظفر رحمانی، حافظ سلام، حافظ اسلام، حاجی عظمت علی، ساجد علی، عظیم احمد، نصیرالدین رحمانی بانی اقراء ہائیر سیکنڈری اسکول، حافظ عمر مہتمم مدرسہ اہل حدیث، محمد کاشف استاد مدرسہ دارالعلوم، محمد ریحان، نور السلام رحمانی، قاری نظام الدین، تسلیم نیتا، رئیس پہلوان، تسلیم پہلوان صدر سماجوادی ٹانڈہ، روزنامہ اردو خبروں کے ایڈیٹر مسلم غازی، امراُجالا سے فضیل خاور، دینک جاگرن سے خلیق خاور، شاہ ٹائم سے مستجاب علی نے شرکت کی آخر میں دعاء جامعہ رحمانیہ کے استاد مولانا مشرف علی نے کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.