اس اجلاس میں پارٹی کے صدر انجینئر رشید نے جلسے کی صدارت انجام دی۔ اس موقع پر موصوف نے ڈاکٹر شاہ فیصل کی جانب سے ملی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ ڈاکٹر شاہ فیصل کی طرح دیگر سیاسی رہنما بھی موجودہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہیں ضلع کپوارہ سے باہر لوگوں کی پر زور حمایت حاصل ہو رہی ہے اور ضلع کپوارہ کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بھی ان کی بلالحاظ سیاست حمایت کریں۔
انجینئر رشید نے مزید کہا کہ 'کشمیر کے لوگوں کے ساتھ آج تک تمام سیاسی جماعتوں نے دھوکہ کیا ہے تاہم ان کی کوشش رہے گی کہ وہ پارلیمنٹ میں جاکر لوگوں کے دلوں کی بات کریں'۔