ETV Bharat / city

کپواڑہ: کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم ہلاک - electric current

سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہلمت پورہ میں محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔

کپواڑہ:کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم ہلاک
کپواڑہ:کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم ہلاک
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 4:08 PM IST

اطلاعات کے مطابق محکمہ بجلی کا عارضی ملازم محمد اشرف حجام ساکن گوٹلی پورہ ہلمت پورہ علاقہ میں 12 آگست شام بجلی کی ترسیلی لائن جو طوفانی ہواؤں کی وجہ سے گر گئی تھی کی مرمت کرنے گھر سے نکلا تھا۔

کپواڑہ:کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم ہلاک

محمد اشرف کے گھر والوں کے مطابق اُس سے محکمہ نے پہلے ہی گرین سگنل دیا کہ مقامی رسیونگ اسٹیشن کی بجلی سپلائی کو کاٹ دیا گیا ہے اور کسی پریشانی کے بغیر ترسیلی لائن کی مرمت کرسکتا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق جوں ہی محمد اشرف بجلی سپلائی کی بحالی کی لیے بجلی کے کھمبے پرچڑھا تو تاروں کو چھوتے ہی بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہی وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا۔

اگرچہ محمد اشرف کے ساتھیوں نے اُس سے ضلع اسپتال کپواڑہ پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

مزید پرھیں:

پولیس نے اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے.

وہیں محمد اشرف کے رشتہ داروں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کی ان کے حق میں معاوضہ فراہم کیا جائیں، ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کو نوکری فراہم کی جائے تاکہ یہ غریب کنبہ فاقہ کشی کا شکار نہ ہوسکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.