ETV Bharat / city

Kupwara Encounter: کپواڑہ میں انکاؤنٹر کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 6:48 AM IST

Updated : Sep 11, 2021, 3:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر جاری ہے جس میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے معراج الدین حلوائی عرف عبید نامی حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر کو جھڑپ میں ہلاک کیا ہے۔

انکاونٹرشروع
انکاونٹرشروع

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ معراج الدین حلوائی موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔ آئی جی پی کے حوالے سے پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا ہے کہ 'ہندواڑہ میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ کئی ٹیرر کرائمز میں ملوث تھا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے'۔

عسکریت پسند ہلاک

ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'وہ موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔ جیسے برہان وانی جنوبی کشمیر میں کئی شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں ملوث تھا ویسے ہی معراج الدین حلوائی بھی شمالی کشمیر میں کئی شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں ملوث تھا'۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 'معراج الدین حلوائی نے سنہ 2011 میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کمپیوٹر ایپلی کیشنز میں ڈپلوامہ کرنے والا معراج الدین سوشل میڈیا اور ترسیل کے دوسرے ذرائع کے غلط استعمال میں ملوث تھا'۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہندواڑہ کے پازی پورہ میں گزشتہ رات جموں و کشمیر پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کی بنا پر مشترکہ آپریشن چلایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور اس کی چار میگزینیں برآمد کی گئی ہیں'۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قبل ازیں پولیس اہلکار، فوج کے 32 آر آر اور سی آر پی ایف نے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ 'حزب المجاہدین کے ایک اعلیٰ کمانڈر معراج الدین عرف عبید کو انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ کئی عسکری کارروائیوں میں ملوث تھا۔'

Last Updated : Sep 11, 2021, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.