ETV Bharat / city

DGP Visits Slain SI’s Home in Kupwara: ڈی جی پی دلباغ سنگھ مقتول پولیس اہلکار کے گھر پہنچ کر اظہار تعزیت کی - ڈی جی پی دلباغ سنگھ مقتول پولیس اہلکار کے گھر پہنچے

جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ JK DGP Dilbagh Singh نے آج سرحدی ضلع کپواڑہ میں گزشتہ روز ہلاک ہوئے پولیس اہلکار کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

دلباغ سنگھ
دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Dec 11, 2021, 8:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گزشتہ روز ہوئے عسکریت پسندانہ حملہ میں فیاض احمد نامی پولیس اہلکار کی موت ہوگئی تھی ۔ادھر جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ JK DGP Dilbagh Singh Visits Family Of Slain Cop ہلاک شدہ پولیس اہلکار کے گھر گئے اور ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کی ۔

دلباغ سنگھ

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ مقتول پولیس اہلکار اپنے خاندان کا اکیلا سہارا تھا۔ اور جو لوگ ایسی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں وہ یہ جان لیں ایسی حرکتیں کرکے انہیں جہنم میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی کوشش یہی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں بندوق کا خوف ختم کریں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر،ڈی آ ی جی شمالی کشمیر،ایس ایس پی کپواڑہ سی او 28 آر آر بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پاکستان کے عسکریت پسند جاتے ہیں وہاں کے لوگوں کو مال وجان کا نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر سکیورٹی فورسز کی کوشش رہی ہے کہ لوگوں میں بندوق کا خوف ختم کرنا ہے۔ پولیس لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کےلئے کام کرہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا کام صرف لوگوں کے جان ومال کا نقصان پہنچا نا ہے۔ جبکہ پولیس اہلکاروں کا کام ان عسکریت پسندانہ سرگرمیوںکو ختم کرنا ہے ۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ: دلباغ سنگھ نے مقتول سب انسپکٹر کے گھر جاکر کی تعزیت

انہوں نے مقامی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کو اپنا تعاون دیں تاکہ معصوموں کی جان بچ سکے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.