ETV Bharat / city

Mehbooba Mufti on Budget 2022-23: 'عام بجٹ غریبوں اور کسانوں کے حق میں نہیں' - عام بجٹ پر محبوبہ مفتی کا بیان

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عام بجٹ 2022 میں غریبوں، بے روزگاروں اور کسانوں کے لیے کوئی راحت نہیں ہے بلکہ اس بجٹ سے امیروں کے علاوہ کسی کو فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے۔ Mehbooba Mufti on Budget 2022-23

Mehbooba Mufti on Budget 2022-23
جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 9:39 PM IST

عام بجٹ 2022 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بجٹ میں عام لوگوں کی راحت رسانی کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ہے اور اس بجٹ سے امیروں کے علاوہ کسی کو فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے۔ Mehbooba Mufti on Budget 2022-23

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بجٹ صرف لوگوں سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا جبکہ بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسانوں کو کوئی راحت پہنچائی گئی۔

اس کے علاوہ محبوبہ نے کہا کہ جو بھی سیاسی رہنما جیلوں میں بند ہیں ان کو نہ تو وکیلوں سے ملنے دیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کی کوئی شنوائی ہوتی ہے، حالانکہ ایک مرتبہ وحید پرہ کو ضمانت بھی مل چکی تھی مگر اس کے باو جود بھی اس کو جیل میں رکھا گیا ہے اور کیس کے بارے میں بھی کوئی جانکاری نہیں دی جارہی ہے۔ Mehbooba Mufti on Waheed Parra

یہ بھی پڑھیں: Waheed Parra falls unconscious in Jail پی ڈی پی کے محروس لیڈر وحید پرہ کی طبیعت ناسازگار

واضح رہے کہ مذکورہ باتیں محبوبہ مفتی نے اس وقت کہیں جب وہ کپواڑہ کے دورے پر تھیں جہاں انھوں نے ایڈووکیٹ عبدالحق خان کی اہلیہ بی بی نوری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر اور غلام نبی پنڈت پوری کے علاوہ دیگر اہم سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.