ضلع کولگام میں شدید برفباری سے بجلی سیکٹر کو ہوئے نقصان کی وجہ سے یہاں کی آبادی گھپ اندھیرے میں ہے۔ تاہم انتظامیہ اور محکمہ بجلی نے ہنگامی بنیادوں پر ٹاور نصب کرنے اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت پر زور شور سے کام شروع کر دیا ہے۔
ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام علاقوں میں جلد ہی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری میں میر بازار میں قائم بجلی کا ٹاور گر گیا ہے جس پر متعلقہ محکموں نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور امیر جنسی ریسٹوریشن سسٹم نصب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع کے تمام علاقوں میں بجلی سپلائی بحال ہوگئی۔
مزید پڑھیں:Heavy Snowfall in Kashmir: وادی کے مختلف اضلاع میں برف باری
ڈی سی نے ضلع بھر میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام کے سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع کے اہم سڑکوں پر برف ہتا دی گئی ہے انہوں نے کہا بالائی علاقوں کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔