جموں و کشمیر حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے حالیہ دنوں ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف سڑکوں اور تعلیمی اداروں کے نام پولیس، فوج، سکیورٹی فورسز کے شہداء اور نامور شخصیات کے نام پر رکھا جائے۔
ضلع کولگام میں گورنمنٹ ڈگری کالج کیلم میں کالج کی نام تبدیلی کو لےکر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ کیلم گورنمنٹ ڈگری کالج اب شہید الطاف ڈار ڈگری کالج کے نام سے جانا جائے گا۔
جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر سندیپ چکرورتی، کالج پرنسپل کے علاوہ شہید انسپکٹر محمد الطاف کے اہل خانہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کے نام بدلنے کا سلسلہ شروع
اس موقع پر ضلع انتظامیہ اور شہید الطاف کے اہل خانہ نے کالج کے نام کا افتتاح کیا۔