کولگام: جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے کیموہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے گرینیڈ حملے میں جموں و کشمیر پولس کے ایک جوان کی موت ہوگئی۔ Grenade Attack in Kulgam
موصولہ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے گزشتہ شب کیموہ علاقے میں ایک پولس ٹیم پر گرینیڈ حملہ کیا گیا جس میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال اننت ناگ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ police personnel killed in grenade attack
اس سے قبل پولیس نے ٹویٹ کر کے اطلاع دی کہ ’’گذشتہ رات کیموہ کولگام میں ایک گرینیڈ حملے کی اطلاع ملی۔ عسکریت پسندو کے اس واقعہ میں پونچھ میں واقع مینڈھر کے رہنے والا طاہر خان نام کا پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے جی ایم سی اسپتال اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی"۔
کشمیر میں یوم آزادی کی تقاریب سے قبل سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ حساس علاقوں کی ڈرون سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اسنائپرز اور سادہ لباس میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور متعدد مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:
Two Arrested in Ramban Grenade blast case: رام گرینیڈ حملہ کیس بہتر گھنٹوں میں حل، دو ملزمان گرفتار