ETV Bharat / city

Widows of Migrant Labours: غیر مقیم مزدوروں کی بیواؤں کا سرکاری ملازمت کا مطالبہ - مالدہ دھماکہ کیس

مغربی بنگال کے مالدہ کالیا چک او اس کے اطراف سے تعلق رکھنے والی غیر مقیم مزدوروں کی بیواہ خواتین Widows of Migrant Labours اپنے بچوں کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ دفتر کے پہنچیں اور دھرنے پر بیٹھ گئیں۔ بیوہ خواتین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے Widows Protest in Kaliachak Malda سرکاری ملازمت کا مطالبہ کیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ دو سال پہلے 23 فروری 2019 میں اتردیش کے بھدوی میں ہوئے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے معاوضہ اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا۔

غیرمقیم مزدوروں کی بیواؤں نے سرکاری ملازمت کے لئے عرضداشت دی

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 1:34 PM IST

اتر پردیش کے بھدوی میں کام کرنے کے دوران دھماکے میں ہلاک ہونے والے غیر مقیم مزدوروں کی بیواؤں Widows of Migrant Labours نے سرکاری ملازمت کے لئے مالدہ ضلع مجسٹریٹ کو عرضداشت پیش کیا۔

مغربی بنگال کے مالدہ کالیا چک اور اس کے اطراف کی بیوہ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچیں اور دھرنے پر بیٹھ گئیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ دو سال پہلے 23 فروری 2019 میں اتردیش کے بھدوی میں ہوئے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے معاوضہ اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ریاستی حکومت کی جانب سے معاوضہ تو مل گیا لیکن ملازمت ابھی تک نہیں ملی۔

ریمی خاتون نام کی ایک بیوہ نے کہا کہ شوہر کو کھونے کے بعد گھر بہت مشکل سے چلتا ہے۔ بچوں کے پیٹ پالنے کے لئے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں۔

خدیجہ منڈل نام کی بیوہ نے کہا کہ ان کے تین بچے ہیں۔ تینوں چھوٹے چھوٹے ہیں۔ انہیں گھروں میں چھوڑ کر کام کرنے کے لئے جاتی ہوں۔ کچھ بھی صحیح طریقے سے نہیں ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر فرہاد حکیم بھی آئے تھے۔ انہوں نے بھی سرکاری ملازمت دینے کی بات کہی تھی لیکن دو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔

آر ایس پی کے رہنما سدانند پانڈے کا کہنا ہے کہ حکومت نے جب وعدہ کیا ہے تو اسے پورا کرنا چاہیے تاکہ ان غریبوں کی زندگی کچھ بہتر ہو سکے۔

28 دسمبر کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مالدہ ضلع کے دورے پر آئیں گی۔ خواتین وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ 23فروری 2019 میں اتر پردیش کے بھدوی کے ایک کارخانے میں کام کرنے کے دوران دھماکے میں مالدہ ضلع کے نو مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان مزدوروں کے اہل خانوں کو دو دو لاکھ روپے کے چیک دے چکی ہے لیکن سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.