ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں غیر قانونی تعمیراتی کاموں پر لگام کسنے کی تیاری - اردو خبر

وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں غیر قانونی تعمیراتی کاموں پر لگام کسنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Farhad Hakim
Farhad Hakim
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 4:14 PM IST

مغربی بنگال کے کابینہ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ فلیٹ یا مکانوں کے تعمیراتی کاموں کے لیے بہت جلد نئی ہدایات جاری کی جائیں گی. ان پر تمام لوگوں کو عمل کرنا لازمی ہوگا. انہوں نے کہا ‘مختلف مقامات سے غیر قانونی طور پر تعمیراتی کاموں کو فروغ دینے کی شکایات موصول ہو رہیں ہیں’.

وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں غیر قانونی تعمیراتی کاموں پر لگام کسنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے.

انہوں نے کہا ‘غیر قانونی پرموٹرینگ کرنے والوں کو بھی دائرے میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ غیر قانونی تعمیراتی کاموں کو روکا جا سکے۔ تعمیراتی شعبے کے افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی ہے. اس سلسلے میں جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی'.

انہوں نے کہا ‘نئی کمیٹی کی رپورٹ پر غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتوں اور پرومٹروز کے خلاف کارروائی کی جائے گی. غیر قانونی قرار دی جانے والی بلڈنگس کو منہدم کرنے کا بھی فیصلہ لیا جا سکتا ہے’۔

انہوں نے کہا ‘چھوٹی زمین پر بھی بڑی عمارتیں بن رہیں ہیں. بڑی زمین کی بات ہی نہیں کی جا سکتی ہے. اسی وجہ سے ہم نے ایک ایسی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا کام صرف اور صرف غیر قانونی طور پر تعمیراتی کاموں پر نظر رکھنا ہو گا’.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.