مغربی بنگال کے گورنر اکثر و بیشتر ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر نہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بلکہ پولیس, اعلی افسران کی بھی زبردست تنقید کی تھی۔
پولیس انتظامیہ اور اعلی افسران کی ضرورت سے زیادہ جائیداد رکھنے پر گورنر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ لوگوں کو سچ سننے کی عادت ڈال لینی چاہیے تاکہ ناقص کارکردگی پر تنقید برداشت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ' وہ ریاست کے آئینی سربراہ ہیں۔ ریاست میں کیا ہو رہا ہے کیا نہیں۔ اس پر نظر رکھنے کی ذمہ داری ان کی ہے اور میں فرض کو نبھانے کی کوشش کرتا ہوں'۔
گورنر نے کہا کہ' میں جب سے گورنر بن کر مغربی بنگال آیا اس وقت سے لے کر اب تک بہت کچھ دکھ چکا ہوں'۔
مزید پڑھیں: ترنمول کانگریس رکن پارلیمان کی گورنر پر تنقید
انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک کسی کی تنقید نہیں کی سچ بولنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میری بات اتنی بری لگتی ہے تو اس کا جواب دیں تاکہ لوگوں کو حقیقت کا پتہ چل سکے۔'
گورنر کے مطابق وہ ریاست اور عوام کی ترقی دکھنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو خوشحال اور ترقی یافتہ دکھنے کی خواہش ظاہر کرنا کوئی بری بات نہیں ہے '۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی پریس کانفرنس کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر کی تنقید کی تھی۔
غورطلب ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر ان دنوں ایک مہینے کی چھٹی منانے کے لیے دارجلنگ گئے ہیں۔