ETV Bharat / city

نندی گرام اسمبلی حلقہ، متحدہ محاذ کی جانب سے کون ہوگا امیدوار؟ - اس سیٹ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا

اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔ اس بار کا اسمبلی انتخاب گذشتہ اسمبلی انتخابات سے قدر مختلف ہے جہاں روایتی سیاسی حکمت عملی کے علاوہ سیاسی پارٹیاں ووٹ بینک، دبدبہ اور طاقت کا مظاہرہ کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

united front will announced later candidates against mamta banerjee in nandigram

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 9:12 PM IST

گذشتہ دنوں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے یہ اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا کہ وہ نندی گرام اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑیں گی۔ ممتا بنرجی اس سے قبل بھوانی پور اسمبلی سے انتخاب لڑتی تھیں۔ لیکن انہوں نے نندی گرام سے انتخابات لڑنے کے فیصلے سے سب کو حیران کردیا، جبکہ بی جے پی نے بھی نندی گرام سے ٹی ایم سے کے باغی رہنما شوبھندو ادھیکاری کو انتخابات میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شوبھندو ادھیکار اور ممتا بنرجی کے نندی گرام جانے کی وجہ سے مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔ حالانکہ بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ کی جانب سے نندی گرام سیٹ سے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سیٹ عباس صدیقی کی جماعت کو مل سکتی ہے۔

ویڈیو
ترنمول کانگریس نے جہاں 291 سیٹوں کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے وہیں بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کی متحدہ محاذ ابھی صرف 60 سیٹوں کے یئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے صدر دفتر مظفر احمد بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بایاں محاذ ریاستی چئیرمین بمان بوس نے 60 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ان 60 سیٹوں میں سے پانچ سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا یے۔ اس میں نندی گرام بھی شامل ہے۔

نندی گرام سے ممتا بنرجی کے امیدوار ہونے کی وجہ سے نندی گرام اسمبلی حلقہ ہائی پروفائل ہو گیا ہے۔ امیدوار کے فہرست جاری کرتے وقت بمان بوس نے کہا کہ چونکہ نندی گرام اسمبلی حلقہ اب ہائی پروفائل سیٹ بن گیا یے۔ اس لیے ابھی اس سیٹ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ متحدہ محاذ کی کس پارٹی کو یہ سیٹ ملے گی اور کون امیدوار ہوگا۔ اس پر ابھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب یہ قیاس آرائیاں بھی ہو رہی ہے کہ نندی گرام سے ممتا بنرجی کے خلاف انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ عباس صدیقی بھی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سلسلے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے صدر سیمول شورین نے کہا کہ عباس صدیقی فر فرہ شریف میں ایصال ثواب کی تقریب ہے دو تین روز بعد امیدواروں کے نام کا اعلان ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی نندی گرام سے ممتا بنرجی کے خلاف عباس صدیقی کس الیکشن لڑنے کے متعلق کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اس پر ابھی بات چیت کے بعد طے ہوگا کہ نندی گرام سے کس جماعت کا کون امیدوار ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.